جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

وزیر اعظم کی شہید کسٹم افسر کے گھر آمد، بچوں کی کفالت کیلئے بڑا اعلان

25 اپریل, 2024 14:45

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کسٹم کے شہید انسپکٹر حسنین تمزی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور فیملی کیلئے شہید پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید کسٹمز انسپکٹر حسنین ترمزی کے والد سے بات تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حسنین نے اپنے فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا، اسمگلرز کا مقابلہ کرتے ہوئے کسٹمز انسپکٹر شہید ہوا، شہید کسٹمز انسپکٹر قوم کے ہیرو ہیں، اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں واضح فرمایا شہید کو مردہ نہ کہو، شہید کے والد کے صبر پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پوری طرح یکسو ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق کسٹمز اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیاتھا، انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹمز اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو کسٹمز اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹمز انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹمز اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top