جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

مہوش حیات نے امریکی اداکار کو شادی کی پیشکش کردی

17 اپریل, 2024 12:43

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کی دلہن بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

مہوش حیات نے سال 2021 میں معروف میڈیا پرسن سہیل وڑائچ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے کرش ہالی ووڈ کے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو ہیں۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے مہوش حیات سے ان کی پسند پوچھتے ہوئے یہ بھی سوال کیا تھا کہ ’وہ کس طرح کے مرد سے شادی کرنا پسند کریں گی؟‘

سہیل واڑئچ کی جانب سے کرش سے متعلق پوچھے جانے پر مہوش حیات نے کہا کہ ’ مجھے لیونارڈو ڈی کیپریو پر بڑا سنجیدہ کرش تھا اور ابھی تک ہے، لیونارڈو ڈی کیپریو اُنہیں بہت پسند ہیں، اگر لیونارڈو ڈی کیپریو اُن کے گھر بارات لانا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے، وہ تیار ہیں۔‘
میزبان نے پھر مہوش حیات سے پوچھا کہ کیا انہیں کوئی مرد پاکستان میں پسند نہیں آیا؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’اُنہیں آج تک پاکستان میں ایسا کوئی نظر نہیں آیا ہے جسے دیکھ کر اُن کے دل میں گھنٹیاں بجی ہوں۔‘

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top