جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ملالہ یوسف زئی غزہ کی حمایت میں پہلی بار سامنے آگئی

25 اپریل, 2024 10:20

ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا پر ‘غزہ کے عوام کی حمایت’ کے حوالے سے اپنا موقف واضح کردیا۔

نوبل انعام یافتہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ بطور شریک پروڈیوسر براڈوے ڈیبیو کے لیے کام کرنے پر عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ملالہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

"میں آج بولنا چاہتی ہوں کہ غزہ کے لوگوں کے لئے میری حمایت کے بارے میں کوئی الجھن نہ ہو،” ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے گزشتہ چھ ماہ سے زائد عرصے سے فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل مظالم کو غصے اور مایوسی کے ساتھ دیکھا ہے۔ رواں ہفتے غزہ کے ناصر اور الشفا ہسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کی خبر فلسطینیوں کی ہولناکیوں کی ایک اور یاد دلاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتی رہی ہوں اور کرتی رہوں گی۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کو "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم” کی مذمت کی، یہ پیش رفت ہیلری کلنٹن کے ساتھ اپنے تعاون پر شدید مذمت کے بعد سامنے آئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top