جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

23 اپریل, 2024 10:40

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

لاہور آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر صوبائی وزرا، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ایرانی صدر ابرہیم رئیسانی اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، صدر نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتح پڑھی۔

ایرانی صدر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچے اور طلبہ و طالبات سے خطاب میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی، ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران لازوال رشتوں میں بندھے ہیں۔

خطاب کے بعد صدر گورنر ہاوس پہنچے جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت کابینہ کے اراکین بھی شریک ہوئے۔

ایرانی صدر کے اہلیہ نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس گئیں اور اپنی کتاب کی رونمائی میں شریک ہوئیں، ایرانی صدر، انکی اہلیہ اور وفد دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد کراچی روانہ ہو گئے۔

لاہور اور کراچی کے دورے کے موقع پر دونوں شہروں میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں جہاں کل اسلام آباد میں ان کا استقبال کیا گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جب کہ ان کی صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top