جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

وزیر داخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

20 اپریل, 2024 12:45

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی جس میں پائیدار امن ،دیرپا استحکام کیلئے باہمی تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر نے محسن نقوی کو وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جب کہ ایرانی سفیر نے نگراں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ آپ نے عوامی منصوبوں کو انتہائی غیر معمولی رفتار سے مکمل کرایا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایرانی صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، خطے میں پائیدار امن ،دیرپا استحکام کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر ایرانی سفیر کا خیر مقدم کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top