جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

‘چائے کیسی تھی کے بعد تھپڑ کیسا تھا’ نیا ٹرینڈ بن گیا

25 اپریل, 2024 14:54

بھارتی کراٹے فائٹر کو دبئی میں ناک آؤٹ کر کے فتح سمیٹنے والے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے مقابلے سے قبل حریف کو تھپڑ رسیدا تھا جو اب ٹرینڈ بن گیا ہے۔

گزشتہ دنوں دبئی میں کراٹے کمبیٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے روایتی حریف بھارت رانا سنگھ کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ اعزاز حاصل کرنے سے قبل فیس آف کے دوران شاہ زیب نے بھارتی فائٹر کو ایک زور دار تھپڑ بھی مارا تھا جسے کافی شہرت ملی اور یوں بھارتی ایئر فورس کے ناکام کمانڈر ابھی نندن کی چائے کے بعد تھپڑ کی گونج ایسی دنیا میں پھیل گئی کہ چائے کیسی تھی کے بعد اب تھپڑ کیسا تھا نیا ٹرینڈ بن گیا ہے۔

بھارتی فائٹر کو چند سیکنڈ میں ڈھیر کرنے والے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ایک بیان میں کہا کہ چائے کیسی ہے، اب لوگ پوچھتے ہیں تھپڑ کیسا تھا۔

پاکستان کے ساتھ بھارتی جھنڈا تھامنے پر وضاحت دیتے ہوئے شاہ زیب نے مزید کہا کہ جیتنے کے بعد پاکستان اور بھارت کا جھنڈا امن کا پیغام دینے کے لیے اٹھایا تھا۔

کراٹے فائٹر نے کہا کہ اداکار سلمان خان پہلے بھی میرے مقابلے دیکھ چکے ہیں، اس لیے انہوں نے کہا تم ہر کسی کو 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو۔

قارئین کو یہ بھی یاد ہوگا کہ پانچ سال قبل جب پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے تھے تو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں واگہ بارڈر سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔

دوران قید پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی شاندار میزبانی کی تھی اور ابھی نندن نے بھی رہائی کے وقت اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ چائے اس فنٹاسٹک اور اس کے بعد چائے کیسی تھی ایک ٹرینڈ بن گیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top