جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے، جرمن سرکاری ملازمین

08 اپریل, 2024 16:50

جرمن سرکاری ملازمین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سینئر وزراء کو خط لکھ دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق جرمنی کے 600 سرکاری ملازمین نے چانسلر اولاف شولز اور دیگر سینئر وزرا کو خط لکھ کر اسرائیلی حکومت کو فوری طور پر ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نکارا گوا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جرمنی نسل کشی کے جرم کی روک تھام کے کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکا اور جرمنی سے آتا ہے اور گزشتہ سال جرمنی نے اسرائیل کو 354 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی برآمدات کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب جرمنی کی اسرائیل کیلئے فوجی امداد اور اسرائیل کی حمایت کے خلاف نکاراگوا کی درخواست پر سماعت عالمی عدالت انصاف آج ہو گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکا اور جرمنی سے آتا ہے، جرمنی نے گزشتہ سال اسرائیل کو 354 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی برآمدات کی منظوری دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top