جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری

16 اپریل, 2024 16:39

فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے صوبے بھر میں انسداد اسمگلنگ کی کاروائیوں کے دوران 104 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

جی ٹی وی کے مطابق چترال، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور سوات میں منشیات، کرنسی اور غیر ملکی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں اہم اقدامات کے ذریعے بڑی سطح پر کامیاب کاروائیاں کی گئیں۔

فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ نے انسداد اسمگلنگ کی کارروئی میں افغانستان کو غیرقانونی اسمگل ہونے والا 6 کلوگرام سونا اورغیرملکی کرنسی ضبط کرلی گئی۔

تحویل میں لیے گئے اشیاء خوردونوش، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر، آٹو پارٹس اور غیر ملکی جدید اسلحہ شامل ہے۔ اس کے ساتھ 42 میٹرک ٹن کی ممنوعہ اشیاء بشمول سیگریٹ، پان، چھالیا اور غیرملکی ادویات ضبط کر کے متعلقہ اداروں کے زیر نگرانی نظرآتش کی گئیں۔

انسداد منشیات کی کارروائیوں میں 5100 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کر کے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کے حوالے کی گئی، ان تمام کارروائیوں میں 104 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پولیس، ایکسائز اور دیگر محمکوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لیے منشیات کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق سیکرٹری اطلاعات کو بھی آگاہ کریں تاکہ میڈیا پر ان کی تشہیر کر کے منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چند روز میں صورتحال میں بہتری نظر آنی چاہیے کیونکہ  یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top