جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

زمبابوے کے سابق کرکٹر پر تیندوے کا حملہ، اسپتال منتقل

25 اپریل, 2024 18:08

زمبابوے کے سابق آل راؤنڈر گائے جیمز وٹل ہرارے میں تیندوے کے حملے میں زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کرک انفو کے مطابق تیندوے کے حملے کے بعد وٹل کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر  ہے جب کہ  وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ کئی سال قبل وٹل کے بستر سے آٹھ فٹ لمبا مگرمچھ پایا گیا تھا اور وہ اس وقت آرام کر رہے تھے۔

زمبابوے کی جانب سے 1993 سے 2003 کے درمیان 46 ٹیسٹ اور 147 ون ڈے کھیلنے والے وائٹل اب ملک کے جنوب مشرقی علاقے ہیومینی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سفاری کا کاروبار کرتے ہیں جہاں وہ ایک تیندوے  کا سراغ لگا رہے تھے جو پہلے ایک کلائنٹ کے ہاتھوں زخمی ہو چکا تھا۔

ان کی اہلیہ ہنا اسٹاکس وٹل نے ایک فیس بک پوسٹ میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے وٹل کی کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top