جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ایلون مسک نے نئے ایکس صارفین کیلئے بری خبر سنادی

16 اپریل, 2024 15:07

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے بانی ایلون مسک نے نئے ایکس صارفین پر دوسروں سے بات چیت اور پوسٹ کرنے پر فیس لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے گذشتہ سال اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا تھا کہ پلیٹ فارم پر فوجی بوٹ سے نمٹنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ صارفین پرتھوڑی سی فیس رقم لاگوکی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بوٹ کی قیمت صرف ایک پیسے کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے اور اگر ایکس چند ڈالر چارج کرنا شروع کردے تو ان کی چلانے کی لاگت زیادہ ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر بوٹ آپریٹر ایک اور بوٹ اکاؤنٹ بنانا چاہتا ہے تو انہیں ہر بار ادائیگی کے نئے طریقہ کار کا سہارا لینا پڑے گا۔

اب مسک نے تصدیق کی ہے کہ ایکس جلد ہی پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے کے خواہش مند نئے صارفین کے لیے تھوڑی سی فیس وصول کرنا شروع کردے گا۔

ایکس اکاؤنٹ اسکرین گریپ
ایکس اکاؤنٹ اسکرین گریپ

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مصنوعی ذہانت کے ٹولز آسانی سے "آپ ایک روبوٹ ہیں” ٹیسٹ کو بائی پاس کرسکتے ہیں۔ کرس میسینا کی جانب سے حال ہی میں دیکھے گئے کوڈ کے ایک ٹکڑے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ نئے غیر تصدیق شدہ صارفین کو جیسے لائیک، بک مارک اور پوسٹس کا جواب دینے سے پہلے سالانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

نئے صارفین جو فیس ادا نہیں کرنا چاہتے وہ اب بھی پلیٹ فارم پر پوسٹس پڑھ سکیں گے اور دیگر اکاؤنٹس کو فالو کرسکیں گے اور جو لوگ فیس ادا نہ کرنے کا انتخاب کریں گے وہ تین ماہ بعد پلیٹ فارم پر پوسٹ کرسکیں گے۔

تاہم مسک نے ابھی تک اس بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں کہ نئی تبدیلیاں کب سے نافذ العمل ہوںگی یا نئے صارفین کو پلیٹ فارم پر پوسٹس پوسٹ کرنے، لائک کرنے اور بک مارک کرنے کے لیے کتنا خرچ کرنا پڑے گا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے فورا بعد مسک نے ‘نوٹ اے بوٹ’ پروگرام کے نام سے ایک نیا تجربہ شروع کیا تھا جس کے تحت نئے صارفین کو ایک ڈالر فیس ادا کرنا ہوتی تھی اگر وہ پوسٹس کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ صارفین کی فیس کا نیا تجربہ نیوزی لینڈ اور فلپائن میں براہ راست کیا گیا تھا ، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ فیس نے بوٹس کو پلیٹ فارم سے کتنا روکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں الیکٹرک کاریں تیار کرنے والی ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے سیلز میں غیر معمولی کمی کے باعث دنیا بھر میں کم و بیش 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top