جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

سرد خانہ کا انوکھا کارنامہ، اہلخانہ کو باپ کی جگہ روسی شہری کی لاش بھیج دی

24 اپریل, 2024 15:09

ایک کینیڈیئن اہل خانہ کو اپنے والد کی کیوبا میں چھٹیوں کے دوران موت کے بعد غلط لاش موصول ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فراج اللہ جرجور کی بیٹی مریم جرجور مرحوم کی لاش تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس کوئی جواب نہیں کہ والد کی لاش کہاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 22 مارچ کو اپنے 68 سالہ والد کے ساتھ کیوبا کے شہر ویراڈیرو کے قریب سمندر میں تیراکی کر رہی تھیں اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور ان کا انتقال ہو گیا۔

مریم جاجور نے کہا کہ طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان کی لاش کو ڈھانپ کر آٹھ گھنٹے سے زیادہ وقت تک تیز دھوپ میں ساحل کی کرسی پر چھوڑ دیا گیا جب تک کہ ایک کار اسے ہوانا لے جانے کے لیے نہیں پہنچی تھی۔

مرحوم کی بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کینیڈین قونصل خانے کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کیا اور لاش اہل خانہ کو واپس کرنے کے لیے 10 ہزار کینیڈین ڈالر ادا کیے۔

تاہم گزشتہ ہفتے کے اواخر میں پہنچنے والے تابوت میں ایک روسی شخص کی لاش تھی جو جارجور کے والد سے کم از کم 20 سال چھوٹا تھا۔

خاتون نے کہا کہ جب انہوں نے کیوبا میں کینیڈا کے قونصلر حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے کمپنی پر الزام عائد کیا، البتہ والد کی لاش تلاش حاصل کرنے کے لیے وہ وہ ارکان پارلیمنٹ سے رابطے کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان نے والد کی لاش کو بحفاظت حاصل کرنے کے لیے تقریباً 25,000 ڈالر  خرچ کیے ہیں۔

گلوبل افیئرز کینیڈا نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ قونصلر حکام اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیوبا کے حکام اور اہل خانہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top