جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

19 اپریل, 2024 12:38

معروف کامیڈین اور اداکار مرحوم عمر شریف کو ان کی 59 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

اپنے پورے کیریئر میں منفرد مشاہدات اور کامیڈی سے مداحوں کو محظوظ کرنے والے عمر شریف اکتوبر 2021 میں انتقال کر گئے تھے۔

انہوں نے صرف 14 سال کی عمر میں تھیئٹر میں پہلی بار شرکت کی اور پورے سال کے لئے 5،000 روپے، 70 سی سی موٹر سائیکل اور پیٹرول سمیت انعامات جیتے۔

عمر شریف نے 1980 کی دہائی میں نئی بلندیوں کو چھولیا اور اسکرپٹ کے بغیر اداکاری کرنے کی ان کی مہارت ایک منفرد ٹیلنٹ تھا۔

یہ 1990 کی دہائی تھی جب انہیں پہلی بار جنوبی ایشیا کا "کامیڈی کا بادشاہ” قرار دیا گیا تھا۔

معروف کامیڈین نے "بکرا قسطوں پے” کی وجہ سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی، جس نے پاکستان اور بھارت دونوں کے ناظرین کی توجہ مرکوز کی تھی۔

اہم بات یہ ہے کہ عمر شریف نے نہ صرف کامیڈی اور اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ انہوں نے فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، رائٹر اور پروڈیوسر کی خدمات بھی انجام دی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top