جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بابر کی تنزلی، بولنگ میں شاہین کی ترقی

24 اپریل, 2024 16:56

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ان سے تیسری پوزیشن چھیننے میں کامیاب ہوئے۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم پہلے جب کہ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اپنی دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

پاکستان کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 42 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے چیپ مین 12 درجے ترقی کے ساتھ 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اسی کے ساتھ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جس سے وہ دو درجے ترقی کے ساتھ 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ 27 ویں سے 24 ویں نمبر جبکہ لیگ اسپنر ایش سوڈھی 23 ویں سے 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

دریں اثنا، دیپیندر سنگھ ایری ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) مینز پریمیئر کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف ناقابل شکست 44 رنز بنانے کے بعد ٹی 20 آئی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 50 میں پہنچنے والے نیپال کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top