جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا امکان، کپتان اور رضوان ناخوش

23 اپریل, 2024 14:41

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد بیٹنگ لائن اپ میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ فخر زمان یا عثمان خان کو تیسرے نمبر پر لانے پر غور کر رہی ہے، البتہ اس وقت تیسری پوزیشن پر محمد رضوان فائز ہیں جو ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکین کے نتائج آنے تک محمد رضوان کو سیریز کے بقیہ میچز کے لیے ٹیم سے باہر رکھا جا سکتا ہے اور ان کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ آج متوقع ہے۔

یہاں تک کہ اگر وکٹ کیپر بلے باز کھیلنے کے لئے فٹ بھی ہیں تو انتظامیہ چاہتی ہے کہ وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں۔

تاہم اس فیصلے کی کپتان بابر اعظم حمایت نہیں کرتے جو رضوان کو ٹاپ آرڈر میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے ترجیح دیتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان خود مجوزہ تبدیلی سے محتاط ہیں کیونکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ٹاپ آرڈر بلے باز کی حیثیت سے ان کا مضبوط ٹریک ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز میں اب تک شامل نہیں ہوسکے جبکہ عثمان خان دو اننگز میں 12 رنز بنا سکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top