جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

آسٹریلوی وزیر اعظم نے ایلون مسک کو مغرور قرار دے دیا

23 اپریل, 2024 12:45

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانز نے آسٹریلوی چرچ میں چاقو حملے کی فوٹیج نہ ہٹانے پر ایلون مسک کو مغرور قرار دیا۔

غیرملکی میڈیا بی بی سی کے مطابق وزیر اعظم انتھونی البانیز کی جانب سے یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب ایلون مسک نے اپنی حکومت پر سنسرشپ کا الزام لگانے کے لیے میم کا استعمال کیا۔

منگل کے روز البانیز نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ مسک "سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں لیکن عام شائستگی سے بھی بالاتر ہیں”۔ ایکس نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ قانونی چیلنج کا سامنا کریں گے۔

پیر کے روز آسٹریلیا کی ایک عدالت نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو سڈنی میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کی ویڈیوز کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے ای سیفٹی کمشنر نے ایکس اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے آشوری کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں چاقو سے حملے کی ویڈیوز نہ ہٹائیں تو انہیں بھاری جرمانے کیے جائیں گےجب کہ دوسری جانب ایکس نے دلیل دی ہے کہ یہ حکم "آسٹریلوی قانون کے دائرے میں نہیں ہے”۔

کمشنر نے یہ کہتے ہوئے عدالت سے حکم امتناع کی درخواست کی کہ یہ واضح ہے کہ ایکس آسٹریلیا سے باہر صارفین کو فوٹیج تک رسائی جاری رکھنے کی اجازت دے رہا ہے۔

البانیز نے ایک پریس بریفنگ میں کہا، "مجھے یہ غیر معمولی لگتا ہے کہ ایکس نے اس پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اپنے کیس پر بحث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسک نے لکھا کہ ‘میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عوام کو بتایا کہ یہ پلیٹ فارم واحد سچا پلیٹ فارم ہے۔’اس سے قبل انہوں نے ای سیفٹی کمشنر جولی انمین گرانٹ کو ذاتی طور پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘آسٹریلین سنسرشپ کمشنر قرار دیا تھا۔

البانیز نے انمان گرانٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسٹریلوی شہریوں کی حفاظت کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ساتھ سماجی ذمہ داری بھی ہونی چاہیے۔ مسٹر مسک کوئی مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پلیٹ فارم کے پاس پیر کی شام کے حکم کی تعمیل کرنے کے لئے 24 گھنٹے ہوںگے اور آنے والے دنوں میں اس معاملے کی مزید سماعت متوقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top