پیر، 6-مئی،2024
( 27 شوال 1445 )
پیر، 6-مئی،2024

EN

مریم نواز نے پولیس یونیفارم کیوں پہنی؟ شہری نے مقدمے کیلئے درخواست دائر کردی

26 اپریل, 2024 10:17

مریم نواز نے پولیس یونیفارم کیوں پہنی؟ شہری نے لاہور کی سیشن عدالت میں وزیرِ اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

جنگ کی ویب سائٹ کے مطابق مریم نواز کے خلاف  لاہور کی سیشن عدالت میں درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی ہے۔

مزید پڑھیں:اس مقام تک پہنچنے کیلئے آگ کا دریا عبور کرنا پڑا، وزیر اعلیٰ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست گزار سے تھانے کی فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر لی اور سماعت29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top