اتوار، 19-مئی،2024
( 11 ذوالقعدہ 1445 )
اتوار، 19-مئی،2024

EN

’ایٹمی پاور رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں‘

06 مئی, 2024 17:33

انڈیا کے زیرانتطام کشمیر کی سیاسی جماعت جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

اگر وزیر دفاع یہ کہہ رہے ہیں تو آگے بڑھیں۔ ہم کون ہیں جو رکنے والے ہیں؟ لیکن یاد رکھیں، وہ (پاکستان) بھی چوڑیاں نہیں پہن رہے ہیں۔ اس کے پاس ایٹم بم ہیں اور بدقسمتی سے وہ ایٹم بم ہم پر گرے گا۔

اس سے قبل اپریل میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ ہندوستان میں ہونے والی ترقی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے لوگ خود ہندوستان کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کریں گے۔

مغربی بنگال میں بی جے پی کی جانب سے نامزد امیدوار کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’فکر مت کریں، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر ہمارا ہے اور رہے گا۔‘

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ’انڈیا کی طاقت بڑھ رہی ہے، دنیا بھر میں انڈیا کے وقار میں اضافہ ہو رہا ہے اور معیشت بھی آگے بڑھ رہی ہے۔ اب ہمارے بہن بھائی خود انڈیا کے ساتھ شامل ہونے کا مطالبہ کر دیں گے۔‘

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی اتوار کو کہا تھا کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر انڈیا کا حصہ ہے اور اس حوالے سے انڈین پارلیمنٹ کی ایک ایسی قرارداد بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ لوگ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے حوالے سے بھول گئے تھے تاہم اب یہ انڈیا کے لوگوں کے ذہن میں پھر سے آ چکا ہے۔

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے بارے میں کسی مںصوبہ بندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جے شنکر کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کبھی اس ملک سے باہر نہیں رہا، یہ ہمارے ملک کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ کی قرارداد میں اس کو انڈیا کا ضروری حصہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم یہ دوسرے لوگوں کے پاس کیسے گیا؟‘

اس کا جواب انہوں نے خود ہی دیا اور ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب آپ کے پاس کوئی ایسا شخص ہو جو اپنے گھر کے حوالے سے غیر ذمہ دار ہو، تو اس کو کوئی باہر سے چوری کر لیتا ہے اور آپ نے دوسرے ملک کو خود ہی اس کی اجازت دی تھی۔‘

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top