اتوار، 19-مئی،2024
( 11 ذوالقعدہ 1445 )
اتوار، 19-مئی،2024

EN

سنگ دل ماں نے بیٹے کو مگر مچھوں کے تالاب میں پھینک دیا

06 مئی, 2024 17:13

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک ماں نے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنے چھ سالہ بیٹے کو مگرمچھوں کے تالاب میں پھینک دیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 32 سالہ ساوتری، جو گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہیں، اکثر اپنے 36 سالہ شوہر روی کمار سے اپنے بیٹے ونود کو لے کر لڑتی تھیں، جو پیدائشی طور پر گونگا اور بہرا تھا۔ ان کا ایک اور دو سال کا بیٹا بھی ہے۔

پولیس نے پیر کے روز میڈیا کو بتایا کہ بچے کی آدھی کھائی ہوئی لاش ایک دن بعد ملی، پولیس کے مطابق بچے کی لاش میں دائیں بازو غائب تھا اور پورے جسم پر کاٹنے کے نشانات تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو مگر مچھ نے کاٹا ہے۔

مزید پڑھیں:

ہوائی جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں اڑتے ہیں؟

اہل محلہ کے مطابق ہفتہ کے روز اسی طرح کی لڑائی کے بعد ساوتری اپنے بیٹے کو اتر کنڑا ضلع میں مگرمچھوں سے متاثرہ نہر کے پانیوں میں پھینک دیا۔

خاتون کے مطابق ”میرے شوہر ذمہ دار ہیں۔ وہ کہتے رہتے تھے کہ بیٹے کو مرنے دو اور وہ صرف کھانا کھاتے ہیں۔ اگر میرے شوہر یہی کہتے رہیں گے تو میرا بیٹا کتنی اذیت برداشت کر سکتا ہے؟خاتون نے کہا کہ میں اپنا درد بانٹنے کہاں جاؤں گی؟

مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس پر پولیس نے امدادی افسروں کے ساتھ مل کر رات بھر بچے کی تلاش شروع کردی تھی اور پولیس کے مطابق اگلی صبح بچے کی لاش ملی۔

پولیس نے بتایا کہ روی اور ساوتری دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top