اتوار، 19-مئی،2024
( 11 ذوالقعدہ 1445 )
اتوار، 19-مئی،2024

EN

بھارتی وزیر دفاع نے آزاد کشمیر پر ناجائز قبضے کا پلان واضح کردیا

06 مئی, 2024 17:47

بھارت نے آزاد کشمیر کو اپنا حصہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے وادی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کشمیر پر طاقت کے زور پر قبضہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کو دیکھنے کے بعد کشمیر کے لوگ ہندوستان کا حصہ بننے کو ترجیح دیں گے۔

مزید پڑھیں:’ایٹمی پاور رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں‘

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کو کچھ نہیں کرنا پڑے گا، جس طرح جموں و کشمیر میں زمینی صورتحال بدل گئی ہے، اس طرح خطے میں معاشی ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے اور جس طرح وہاں امن بحال ہوا ہے، میرے خیال میں کشمیری عوام کی طرف سے مطالبات سامنے آئیں گے کہ وہ ہندوستان میں ضم ہوجائیں۔

بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے، بھارتی پارلیمنٹ کی ایک قرارداد کے مطابق کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کو کشمیر کے بارے میں بولنے پر مجبور کیا گیا تھا ، لیکن اب یہ ہندوستانی عوام کے شعور میں واپس آگیا ہے۔

2023 میں راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر میں پاکستان کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے، اسلام آباد کو وہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس نے اس علاقے پر ‘غیر قانونی طور پر قبضہ’ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب انڈیا کے زیرانتطام کشمیر کی سیاسی جماعت جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

اگر وزیر دفاع یہ کہہ رہے ہیں تو آگے بڑھیں۔ ہم کون ہیں جو رکنے والے ہیں؟ لیکن یاد رکھیں، وہ (پاکستان) بھی چوڑیاں نہیں پہن رہے ہیں۔ اس کے پاس ایٹم بم ہیں اور بدقسمتی سے وہ ایٹم بم ہم پر گرے گا۔

اس سے قبل اپریل میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ ہندوستان میں ہونے والی ترقی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے لوگ خود ہندوستان کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کریں گے۔

مغربی بنگال میں بی جے پی کی جانب سے نامزد امیدوار کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’فکر مت کریں، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر ہمارا ہے اور رہے گا۔‘

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top