جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ٹائمز میگیزن کی 100 بااثر افراد کی فہرست میں کونسی بالی ووڈ اداکارہ شامل ہیں؟

18 اپریل, 2024 14:53

ٹائمز میگزین نے حال میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست شائع کی ہے جس میں صرف ایک بھارتی اداکارہ کا نام شامل ہے۔

معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں، فلم ڈائریکٹر ٹام ہارپر نے اس اعزاز پر عالیہ بھٹ کو پرجوش الفاظ میں سراہا ہے۔

ٹام ہارپر نے عالیہ بھٹ کو زبردست ذہانت کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کام کی وجہ سے نہ صرف دنیا کی ایک نمایاں اداکارہ بن گئی ہیں بلکہ وہ ایک با اُصول بزنس ویمن اور مخیر شخصیت بھی ہیں۔

ان کے علاوہ ٹائمز میگزین کی فہرست میں دعا لیپا، آسکر ایوارڈ یافتہ دا‘وائن جوائے ریڈولف اور آسکر کے لیے نامزد اداکار جیفری رائٹ بھی شامل ہیں۔

کولمین ڈومینگو اور تراجی پی ہینسن، ایلیٹ پیج، مائیکل جے فوکس، صوفیہ کوپولا، ہیاؤ میازاک کو بھی ٹائم میگزین نے 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے گزشتہ برس فلم ’ہارٹ آف سٹُون‘ میں ادکاری کے ذریعے ہالی ووُڈ میں قدم رکھا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top