جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

کراچی کے چڑیا گھر سے ’مدھوبالا‘ کو کہاں منتقل کیا جائے گا؟

25 اپریل, 2024 12:49

کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ چڑیا گھر میں اکیلی ہتھنی مدھوبالا اگلے ماہ سے اپنے نئے گھر منتقل کردیا جائے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے ہاتھی کو منتقل کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، مدھوبالا کو کراچی کے سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔

عالمی تنظیم فور پاوز نے کراچی سفاری پارک میں ہاتھی کیلئے ایک پناہ گاہ قائم کی ہے جو اس کا نیا گھر بن جائے گا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے مدھوبالا کو تربیت دینے کے لئے اس کے انکلوژر کے اندر پہلے ہی ایک کنٹینر رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مدھوبالا دن میں تین سے چار بار کنٹینر میں داخل ہوتی اور باہر نکلتی ہیں۔

کے ایم سی حکام نے بتایا کہ سفاری پارک میں مدھوبالا کی پناہ گاہ کو عالمی تنظیم فور پاوز کی مدد سے تیار کیا جارہا ہے جہاں اسے اگلے ماہ منتقل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی موت کے بعد مدھوبالا کو اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا جس کے بعد فور پاوز کے ماہرین اور کے ایم سی انتظامیہ نے مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں کراچی چڑیا گھر میں 17 سالہ نور جہاں نامی ہتھنی کی موت ہوئی تھی۔ جس کے بعد اس کی ساتھی ہتھنی مدھوبالا کے خون نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنی ملائیکہ اور سونیا پہلے سے ہی موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top