جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

بھارت میں سیاحوں نے فلسطین کے حق میں لگائے گئے بورڈز کو اتار دیا

17 اپریل, 2024 18:59

بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں دو غیر ملکی خواتین سیاحوں نے فلسطین کے حق میں لگائے گئے بورڈز کو تباہ کردیا۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غیر ملکی سیاح ان پوسٹروں پر مقامی لوگوں سے بحث کر رہے ہیں اور موقف اختیار کیا کہ یہ یہودیوں کی توہین ہے، فورٹ کوچی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 15 اپریل کو پیش آیا تھا اور اب دونوں سیاحوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایک مقامی شخص کو غیرملکی سیاحوں سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’آپ نے اس املاک کو تباہ کر دیا ہے‘ جس کے جواب میں غیرملکی سیاح عورتوں نے کہا کہ ہم نے یہ یہودیوں کے لیے کیا، آپ پروپیگنڈا اور جھوٹ کو فروغ دے رہے ہیں۔

اس کے بعد مقامی لوگوں نے ان سے کہا کہ اگر انہیں بینرز سے کوئی مسئلہ ہے تو انہیں انہیں پھاڑنے کے بجائے اس کے بارے میں شکایت کرنی چاہیے تھی۔

اس پر خاتون نے کہا، ‘لیکن وہ اسے نہیں اتاریں گے۔ یہ فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے، اس کے بعد ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ”ہندو، عیسائی، مسلمان، سکھ، سبھی ہیں۔ ہم ہندوستان میں رہ رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top