جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ٹک ٹاک کی نئی ایپ متنازعہ بن گئی، بڑا جرمانہ عائد ہونے کا خدشہ

17 اپریل, 2024 16:04

یورپی یونین نے فرانس کے شہر اسپین میں ٹک ٹاک کی نئی ایپ لائٹ کو لانچ کرنے کے پیش نظر خطرے کا جائزہ لگانے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا۔

خبررساں ادارہ رائٹرز کے مطابق یورپی کمیشن نے ٹک ٹاک کو بچوں اور صارفین کی ذہنی صحت پر ممکنہ اثرات کے خدشات کے پیش نظر رواں ماہ فرانس اور اسپین میں لانچ کی جانے والی نئی ایپ ٹک ٹاک لائٹ کی انتظامیہ سے سوالات کے جوابات مانگے ہیں۔

ڈیجیٹل سروسز ایکٹ ( ڈی ایس اے) کے تحت کمپنیوں کو اپنے پلیٹ فارمز پر غیر قانونی اور نقصان دہ مواد سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے اور خلاف ورزی پر انکے عالمی سالانہ ٹرن اوور کا 6 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کی صنعت کے سربراہ تھیری بریٹن کی جانب سے یہ اقدام یورپی یونین کے ٹیکنالوجی قوانین کے تحت کیا گیا ہے جسے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کمیشن نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے ٹک ٹاک کو معلومات کے لئے ایک درخواست بھیجی ہے ، جس میں 27 ممالک کے یورپی یونین میں ٹک ٹاک لائٹ کی تعیناتی سے پہلے سوشل میڈیا کمپنی کو خطرے کا جائزہ لینے کے بارے میں مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یورپی یونین کے ایگزیکٹو نے ایک دستاویز میں کہا ہے کہ ‘اس کا تعلق نئے ‘ٹاسک اینڈ ریوارڈ لائٹ’ پروگرام کے نابالغوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صارفین کی ذہنی صحت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات سے ہے، خاص طور پر نشے کے عادی رویے کی ممکنہ ترغیب کے حوالے سے۔

ٹک ٹاک کو 24 گھنٹوں میں ٹک ٹاک لائٹ اور 26 اپریل 2024 تک دیگر درخواست کردہ معلومات فراہم کرنا ہوں گی، جس کے بعد کمیشن ٹک ٹاک کے جواب کا تجزیہ کرے گا اور پھر اگلے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top