جمعہ، 10-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 10-مئی،2024

EN

جنوبی افریقہ کے فٹ بالر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

04 اپریل, 2024 14:57

جنوبی افریقہ کی فٹ بالر ٹیم کیزر چیفس کے 24 سالہ کھلاڑی لیوک فلورز کو بدھ کی رات نامعلوم افراد نے گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت میں ہلاک کردیا۔

 غیر ملکی میڈیا نیوز 24 کے مطابق 24 سالہ فلورز کو بدھ کی رات جوہانسبرگ کے شہر ہنی ڈیو میں ہائی جیکنگ کے دوران ہلاک کیا گیا۔

پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ماویلا میسونڈو نے بتایا کہ فلورز 14 ویں ایونیو اور ہینڈرک پوٹگیٹر ڈرائیو کے کونے پر واقع ایک پٹرول پمپ پر اپنے سرخ رنگ کے وی ڈبلیو گالف 8 جی ٹی آئی میں رکے تھے۔

جہاں 24 سالہ فلورز پیٹرول اٹینڈنٹ کی خدمت کا انتظار کرتے ہوئے ان کا سامنا دو مسلح افراد سے ہوا جو سفید بی ایم ڈبلیو ون سیریز چلا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ان مسلح افراد نے فلورز کو بندوق کی زور پر پکڑا اور اسے گاڑی سے باہر نکلنے کا حکم دیا اور اس کے اوپری جسم میں گولی مار دی۔، جب کہ ان میں سے ایک شخص فلورز کی گاڑی لیکر فرار ہوگیا  اور دوسرا بی ایم ڈبلیو میں چلا گیا۔

کیزر چیفس نے ایک بیان میں فلورز کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ کیزر چیفس کے کھلاڑی لیوک فلورز گزشتہ رات جوہانسبرگ میں ہائی جیکنگ کے واقعے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ ایس اے پی ایس اس معاملے کو سنبھال رہے ہیں اور مزید تفصیلات مناسب وقت پر مطلع کی جائیں گی۔

وزیر کھیل زیزی کوڈوا اور بافانہ بافانہ کے لیجنڈ لوکاس راڈیبے نے 24 سالہ کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خیال رہے کہ فلورز نے اوبنٹو کیپ ٹاؤن (2017-2018) اور سپر اسپورٹ یونائیٹڈ (2018-2023) کے لئے کھیلا،اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال امخوسی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

کیزر چیفس کے کھلاڑی لیوک فلورس کے انتقال کے بعد جنوبی افریقی فٹ بال برادری کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top