جمعہ، 10-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 10-مئی،2024

EN

پاکستان بھر میں عید الفطر کا دوسرا روز، دعوتوں سمیت ہلے گلے کا پروگرام

11 اپریل, 2024 11:05

میٹھی عید کے آج دوسرے روز کو بھی شہریوں نے بھرپور طریقے سے منانے کا پلان بنا لیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے۔

گزشتہ روز عید الفطر کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں امت مسلمہ، ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت افواج پاکستان کے سربراہان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی گئی۔

آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی نہیں بھولنا چاہیے جب کہ عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

عید کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو ان کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صاحبِ ثروت افراد ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شامل کریں اور ملک کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، سروسز چیفس نے قوم کو عید کی مبارک باد دی۔

مسلح افواج نے عید کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی کیلئے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر قوم کی حفاظت میں مضمر ہے، اللہ تعالیٰ وطن پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، امن اور خوشحالی لائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے پیغام میں پاک فوج کے سربراہن نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر آئیے اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں، یہ ہیرو پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم ان بہادروں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کیلئے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top