جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

سپریم کورٹ کا رینجرز ہیڈ کوارٹر سمیت تمام سرکاری عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

25 اپریل, 2024 14:35

سپریم کورٹ نے رینجرز ہیڈ کوارٹر سمیت سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جستس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک درخواست پر سماعت کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ ہاوسز کے باہر بھی تجاوزات ختم کرانے کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کسی کو عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، راستے بند کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جو سڑکیں ہیں کلیپر کردیں، اس حوالے سے رینجرز کو ہدایت کردی جائے۔

عدالت عظمیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی اداروں کو آگاہ کرنے اور تمام متعلقہ و سکیورٹی اداروں کو عدالتی حکم کی کاپی بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top