جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

غزہ میں جنگ بندی اور امداد فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں، سعودی عرب

23 اپریل, 2024 17:53

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک بیان میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ میں جنگ بندی اور امدادی اشیاء کی ترسیل کو دو اہم عوامل کے طور پر شامل کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے کئی رکن ممالک نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا اور کہا ہے خطے میں امن کی جانب یہ ایک مثبت قدم ثابت ہوسکتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے کچھ ممالک فلسطین کو ضرور تسلیم کر لیں گے اور بعد ازاں دیگر کئی ملک بھی اسی عمل کی پیروی کریں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں صرف غزہ کی پٹی پر 34 ہزار  سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور خواتین کی ہے۔

اسرائیل نے مسلسل ناکہ بندی کر کے امدادی سامان کی کی ترسیل بھی معطل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل کے خلاف غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top