جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پنجاب حکومت کی موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش

20 اپریل, 2024 15:55

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر اتوار کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں انتخابی حلقوں میں موبائل سروس کی عارضی معطلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل (اتوار) کو ہونگے جس کی وجہ سے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی ہے۔

خط کی کاپی چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے غلط معلومات اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جو انتخابی عمل میں خلل ڈال سکتی ہیں، علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی مواد کو پولنگ اسٹیشنوں تک منتقل کرنے کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ مواد کی ترسیل کی کوریج پر پابندی ہے، ڈی آر او کی جانب سے کوریج پر پابندی عائد کی گئی تھی کیونکہ عام انتخابات کے دوران آر او آفس کی کھڑکیاں ٹوٹ ی ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، سیالکوٹ، گجرات، شیخوپورہ، جھنگ، قصور اور ساہیوال سمیت مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top