جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

21 اپریل, 2024 10:31

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں تشدد کے متعدد واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک سیاسی کارکن جاں بحق ہوگیا جب کہ اس دوران کئی حلقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے مکمل ہوگئی، تاہم پولنگ اسٹیشنوں کے احاطے میں موجود رائے دہندگان شام 5 بجے کے بعد بھی اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے ان میں پنجاب کے دو، خیبر پختونخوا کے دو اور سندھ کا ایک حلقہ شامل ہے۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں پنجاب کے دو، خیبر پختونخوا کے دو اور سندھ کا ایک حلقہ شامل ہے، صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 12، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کی 2،2 نشستیں شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سول آرمڈ فورسز اور فوج تعینات کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ پولیس سیکیورٹی پہلے، سول آرمڈ فورسز دوسرے جبکہ پاک فوج کے جوان تیسرے درجے میں فرائض سرانجام دیں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت داخلہ اور حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ انتخابی عمل کو بلاتعطل اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top