جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ

25 اپریل, 2024 20:06

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 74 ملین ڈالر کم ہو کر 19 اپریل تک 7.981 ارب ڈالر رہ گئے۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 13.28 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.299 ارب ڈالر رہے ہیں۔

مرکزی بینک نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کو قرار دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19 اپریل 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 74 ملین ڈالر کم ہوکر 7981.2 ملین ڈالر رہ گئے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

پاکستان کے انٹرنیشنل بانڈز کی ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے اوپر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے سربراہ جمیل احمد نے ایک بیان میں کہا کہ بیرونی کھاتوں میں معیاری بہتری کی وجہ سے مرکزی بینک جنوری 2023 میں اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو 3.1 ارب ڈالر سے دوگنا کرکے 8 ارب ڈالر تک لے گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل مدتی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پر دستخط کرنے کے لئے پرامید ہے، جس سے اضافی بیرونی فنانسنگ اور معیشت میں دیرینہ مسائل سے نمٹنے کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو اپنانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو موجودہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کی آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top