جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتاڑ چڑھاؤ، 100 انڈیکس 72 ہزار کی سطح سے نیچے گر گیا

25 اپریل, 2024 12:46

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300اتاڑ چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 80 پوائنٹس کمی کے ساتھ 71 ہزار 971  پر آگیا جو ٹریڈنگ کے دوران  72,593.25 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ٹریڈنگ کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ اور ریفائنری سمیت دیگر شعبوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا جبکہ کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز میں منفی رجحان دیکھا گیا۔

ماہرین نے خریداری کے رجحان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 29 اپریل کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کے متوقع اجراء کو قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس نے نئی بلندیوں کو عبور کیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 692.49 پوائنٹس یا 0.97 فیصد اضافے سے 72,051.89 پر بند ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top