جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

‘صدی کے مقدمہ’ سے بری ہونیوالے امریکی فٹبال اسٹار او جے سمپسن  انتقال کر گئے

12 اپریل, 2024 10:51

مختلف قانونی تنازعات کا شکار رہنے والے امریکی اداکار او جے سمپسن 76 برس کی عمر میں کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

سابق امریکی اسٹار فٹبالر، اداکار او جے سپمسن اپنی سابقہ بیوی اور اس کے محبوب کے قتل کے الزامات کے باعث برسوں خبروں کی زینت بنے رہے۔

ان پر اپنی سابقہ بیوی اور اس کے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا تاہم طویل قانونی جنگ کے بعد انہیں بے گناہ قرار دیا گیا تھا۔

اوجے سمپسن پیشے کے اعتبار سے ایک پروفیشنل فٹبالر بھی رہے جب کہ بطور اداکار انہوں نے متعدد تھیٹرز اور فلموں میں کام کیا۔

سابق امریکی فٹبال اسٹار و اداکار  کی سابقہ بیوی کی طرف سے ایک بار گھریلو تشدد کا الزام بھی لگایا گیا تھا جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top