جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ایرانی صدر کا اسرائیل کے جواب میں ‘دردناک دھچکا’ دینے کا اعلان

16 اپریل, 2024 15:04

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کی جانب سے ممکمہ جوابی کارروائی کے ردعمل میں دردناک دہچکا دینے کی وارننگ دے دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے حملے کے جواب میں اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز اور میزائل داغے تھے سے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی اڈے کو نقصان پہنچا تھا۔

اس کے بعد اسرائیل نے بھی ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے جب کہ عالمی اداروں اور دیگر ممالک کی جانب سے اسرائیل اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

 اب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کے خلاف تہران کے فضائی حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں اس کے مفادات کو خطرات لاحق ہوئے تو ایران اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ دھچکا دے گا۔

ابراہیم رئیسی نے قطری امیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ایرانی مفادات کے خلاف چھوٹی سے چھوٹی کارروائی کا یقینی طور پر اس کے تمام مجرموں کے خلاف سخت، وسیع اور دردناک جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزی حلوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی رہنماؤں کی جانب سے تحمل کے بڑھتے ہوئے مطالبے کے باوجود ایران کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top