جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ایران کا اسرائیل کو منہ توڑ جواب، 300 ڈرونز اور میزائل داغ دیے

14 اپریل, 2024 10:21

ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر  حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300 کے قریب ڈرونز اور میزائل سے حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 300  ڈرونز اور میزائلوں سے فضائی حملہ کیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کی علی الصبح اسرائیل یروشلم کے اوپر آسمان پر کئی مقامات پر سائرن بجنے لگے اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ ایران کے آلہ کاروں اور اتحادیوں نے اسرائیلی ٹھکانوں پر مربوط حملے کیے۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ ڈرونز کو اپنی فضائی حدود تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگینگے۔

خیال رہے کہ یہ حملہ شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے کے تقریبا دو ہفتے بعد ہوا ہے جس میں پاسداران انقلاب کے سات ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ‘ٹرو پرومیس’ آپریشن کے تحت کی گئی ہے اور یہ اقدام ‘اسرائیلی جرائم’ کی سزاء کا حصہ ہے۔

پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے شام میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کے صیہونی ادارے کے جرم کے جواب میں ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک آپریشن شروع کیا ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی بریفنگ میں یہ بھی کہا کہ رات گئے کیے جانے والے کچھ تجربات عراق اور یمن سے کیے گئے۔

یہ آپریشن درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز اور میزائل داغے جن میں سے 99 فیصد کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ ایرانی ڈرونز سے جنوبی اسرائیل میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا اور اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی، خطرات ابھی ٹلے نہیں ہیں اور فورسز خطرات کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top