جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پاکستانی لڑکی کو بھارتی دل نے نئی زندگی دے دی

25 اپریل, 2024 16:41

کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی عائشہ روشن کو ایک بھارتی دل نے نئی زندگی دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ عائشہ روشن کی چنئی کے ایم جی ہیلتھ کیئر میں ٹرانسپلانٹ سرجری کی گئی، شہر میں واقع ایشوریان ٹرسٹ کے تعاون سے سرجنوں نے یہ پیوندکاری مفت انجام دی۔

عائشہ روشن نے کہا کہ میں ٹرانسپلانٹ کے بعد بہتر محسوس کر رہی ہوں۔ جب کہ ان کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں، اسپتال اور میڈیکل ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اہل خانہ کے مطابق عائشہ فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں، البتہ ایشوریان ٹرسٹ اور ڈاکٹروں کے تعاون کے بغیر آپریشن ممکن نہیں تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ عائشہ کو دل کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، انہیں ہارٹ فیل ہونے کے بعد ایکمو پر منتقل کر دیا گیا تھا تاہم دل کا والو لیک ہونے کی وجہ سے عائشہ روشن کے مکمل ٹرانسپلانٹ کی ضرورت پیش آئی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ دل کی پیوند کاری پر ایک کروڑ 16 لاکھ روپے لاگت آئی مگر میڈیکل ٹرسٹ اور ڈاکٹرز کے تعاون کی بدولت عائشہ کا مفت علاج کیا گیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن  نے کہا کہ عطیہ کای گیا دل دہلی سے لایا گیا تھا اور عائشہ روشن خوش قسمت تھیں کہ انہیں یہ دل مل گیا جسے ان کی جان بچی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top