جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا امریکی الزام مسترد کردیا

25 اپریل, 2024 18:52

بھارت نے امریکا کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جاری رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے امریکا کی جانب سے منی پور تشدد واقعے کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا ہے۔

ترجمان بھارتی دفتر خارجہ رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار برینفگ میں کہا کہ امریکا کی یہ رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے جو اس کے بھارت کے ساتھ تعلقات کو کمزور کر سکتی ہے، البتہ  ہمارے نزدیک اس رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں بھارت میں انسانی حقوق کے حوالے سے حال ہی میں جاری امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی پور واقعے میں دو کمیونٹیز میں تنازع  کی آڑ میں وہاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی گئی۔

مذکورہ رپورٹ میں بی بی سی کے دہلی اور ممبئی  کے دفاتر کے 60 گھنٹے سرچ آپریش کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو بھارتی وزیراعظم مودی کی دستاویزی فلم  کی ریلیز کے فوری بعد کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سرچ آپریشن کے لیے بی بی سی کے ٹیکس ادائیگی معاملات میں ہیرا پھیری کو بنیاد بنایا گیا تھا جب کہ اس سرچ آپریشن کے دوران حکام نے صحافیوں کے وہ آلات بھی ضبط کر لیے تھے جن کا ادارے کے مالی معاملات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اس رپورٹ میں اپوزیشن لیڈر کانگریس رہنما راہول گاندھی کے خلاف کارروائی اور سزا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ راہول گاندھی پر مودی کی ذات کے حوالے سے توہین

کا کیس بنایا گیا اور اسی بنیاد پر انہیں لوک سبھا کی رکنیت سے نا اہل بھی قرار دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top