جمعہ، 10-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 10-مئی،2024

EN

بھارت چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقل کرنے کیلئے سرگرم

24 اپریل, 2024 17:42

بھارتی کرکٹ ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی اور ایونٹ کا مقام تبدیل یا پھر ہائبرڈ ماڈل نافذ کیا جائے گا۔

پاکستان 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار کسی بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کرنے کی دوڑ میں شامل ہے اور ملک بھر میں اہم مقامات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجتے ہیں تو بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے بارے میں سوچیں گے۔

دریں اثنا بھارت نے ایک بار پھر دو طرفہ سیریز کے لیے مذاکرات بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال آئی سی سی ایونٹ کے لیے ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کو سفر کے لیے حکومت سے اجازت لینا ہوگی، فی الحال پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بھی اتنے اچھے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کا ایونٹ ہے اس لئے یہ بھارت کے لئے ایک مشکل فیصلہ ہوگا لیکن حکومت کے حکم کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ دو طرفہ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت اس وقت سامنے آئی تھی جب بھارتی کپتان روہت شرما نے کلب پریری فائر پوڈ کاسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کسی غیر جانبدار ملک کی میزبانی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنا بھارت کے لیے بہت اچھا ہوگا۔

بھارت اور پاکستان نے آخری بار 2007 سیزن میں ایک ٹیسٹ میچ میں مقابلہ کیا تھا اور ان کی آخری دو طرفہ وائٹ بال سیریز 2012 میں ہوئی تھی۔

اس وقت دونوں ممالک صرف ایشیا کپ اور عالمی ٹورنامنٹس جیسے ایونٹس میں آمنے سامنے  ہوتے ہیں جن میں ون ڈے ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top