جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

آئی ایم ایف نے سعودی عرب میں بھی اپنا دفتر کھول لیا

25 اپریل, 2024 16:21

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی اپنا نیا دفتر قائم کردیا ہے۔

ریاض میں آئی ایم ایف کے علاقائی دفتر کا کل افتتاح کیا گیا جب کہ مالیاتی ادارے کے دفتر کے ڈائریکٹر سینیگال کے شہری عبدالعزیز وین مقرر کے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے رواں برس مارچ میں آئی ایم ایف کے دفتر کی ریاض میں قائم ہونے کے لیے معاہدے کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف ریاض کے ڈائریکٹر نے ادارے کی ریاض میں موجودگی، خلیجی ریاستوں اور بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے کے آئی ایم ایف مقاصد کا تذکرہ کیا۔

مالیاتی ادارے نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ریاض میں دفتر کا قیام مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری کو بڑھانا ہے،  اس کے ذریعے ترقی و علاقائی انضمام کو فروغ دینے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top