جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

آئی سی سی کا یوسین بولٹ اور ثنا میر کیلئے بڑا اعزاز

24 اپریل, 2024 19:43

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور 8 بار اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑے اعزاز سے نواز دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے سفیر مقرر کر دیا۔

ثنا میر نے 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی ہے اور اب وہ 10 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی نگرانی کریں گی جہاں دونوں فائنلسٹ ٹیمیں بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

سابق کپتان نے ایک سفیر کے طور پر ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر جوش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کرکٹ کے زبردست ایکشن کا مشاہدہ کریں گے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے یکم سے 29 جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کو سفیر مقرر کردیا ہے۔

یوسین بولٹ نے اپنے نئے کردار کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفیر بننے پر بہت خوش ہوں۔

یوسین بولٹ نے کہا کہ کیریبین سے تعلق رکھتے ہوئے جہاں کرکٹ زندگی کا ایک حصہ ہے، اس کھیل نے ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص جگہ رکھی اور میں ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے میچوں میں شرکت کرنے اور عالمی سطح پر کرکٹ کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top