جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

حزب اللہ کا اسرائیلی شہر پر حملہ، 14 فوجی زخمی

18 اپریل, 2024 09:45

لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے ارمشا میں فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی فوجیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین بال اور شہابیہ میں مزاحمتی فوجیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔

اس سے قبل اسرائیل پر جوابی حملے کے جواب میں امریکا نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے کہا کہ امید ہے کہ امریکی اتحادی اور شراکت دار بھی ایسے اقدامات کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر پابندیوں کا مقصد اس کی فوجی طاقت کو محدود کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور دیگر اقدامات کے ذریعے ایران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔

اسرائیل کی جنگی کابینہ کا آج تیسرا اجلاس ہوگا جس میں ایران کے غیر معمولی جوابی حملے کے جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی نے وعدہ کیا تھا کہ ایران کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے اپنے دعوے کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔

امریکہ اور یورپ نے اسرائیل کو بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی سے دور رکھنے کے لیے ایران کے خلاف اقتصادی اور سیاسی پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top