جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارشوں کا امکان

24 اپریل, 2024 16:16

 محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے نیا سسٹم کل رات پاکستان میں داخل ہوگا۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل رات پاکستان میں داخل ہو گا جس سے ملک بھر میں مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 سے 27 اپریل کے درمیان بلوچستان میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
بارشوں کے علاوہ ندی نالوں میں طغیانی کے حوالے سے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ہفتے وقفے وقفے سے آندھی جھکڑ چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت، پنجگور، گوادر، خضدار، خاران میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
ماہر موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ زیارت اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 12 ،قلات 9 ،زیارت میں درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top