جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

حماس نے جنگ بندی پر اسرائیل کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی

27 اپریل, 2024 13:23

حماس نے غزہ میں جنگ بندی پر اسرائیلی حکام کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق قطر میں مقیم خلیل الحیا نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کو آج اُس تجویز پر صیہونی قابض کا باضابطہ جواب آج موصول ہوا جو 13 اپریل کو مصری اور قطری ثالثوں کے سامنے رکھا گیا تھا۔

غزہ میں اسرائیل کے ساتھ چھ ماہ سے زیادہ کی جنگ کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، حماس اب بھی اپنے مطالبات پر قائم ہے کہ کسی بھی معاہدے کے لیے جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک مصری وفد نے جمعے کو اسرائیلی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا جو غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کے پاس کوئی نئی تجاویز نہیں لیکن وہ محدود جنگ بندی پر غور کے لیے تیار ہے جس میں حماس 40 کی بجائے 33 یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا سمیت دیگر ممالک نے حماس سے بحران کے حل کے طور پر تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کی اپیل کی تھی تاہم حماس نے حماس نے بین الاقوامی دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ روز حماس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم ایسی کوئی بھی تجویز سننے کے لیے تیار ہیں جس میں ہمارے لوگوں کی ضروریات اور حقوق کو مدنظر رکھا گیا ہو۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top