جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

بھارت میں گجراتی جوڑے نے زندگی بھر کی کمائی عطیہ کردی

16 اپریل, 2024 17:33

بھارتی میں ایک گجراتی جوڑے نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی 200 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کرنے کے بعد رہبانیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے رہائشی ایک کاروباری شخص نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی 200 کروڑ روپے کی بڑی رقم عطیہ کرنے کے بعد اپنی بیوی کے ہمراہ رہبانیت (سنیاسیت) اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ریاست گجرات کے بہاوشی بھنڈاری تعمیراتی کاروبار سے منسلک تھے جنہوں نے 200 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کر دی۔بہاویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ نے اپنے پاس موجود تمام دولت 2 ماہ پہلے فروری 2024ء کے مہینے میں ایک خصوصی تقریب کے دوران عطیہ کی تھی۔ بھنڈاری خاندان کے 35 لوگوں نے ایک جلوس کی شکل میں میاں بیوی کے ساتھ ایک جلوس کی شکل میں 4 کلومیٹر تک ان کے ساتھ سفر کیا۔

 

بھاویش بھنڈاری کا تعلق گجرات کے علاقے ہمت نگر سے بتایا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ 2022ء میں رہبانیت اختیار کرنے والی اپنی 19 سالہ بیٹی اور 16 سالہ بیٹے کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا۔ بھاویش بھنڈاری کا تعلق ایک جین گھرانے سے بتایا گیا ہے جو سابر کانٹھا اور احمد آباد میں تعمیراتی کاروبار سے منسلک تھے اور بچپن سے ہی عیش وعشرت اور خوشحالی کی زندگی گزار رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق میاں بیوی نے جلوس کے دوران ہی اپنا تمام مال ودولت، موبائل فون اور ایئر کنڈیشنز بھی لوگوں میں تقسیم کر دیئے۔بہاویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ نے یہ قدم اپنے بچوں کی پیروی کرتے ہوئے اٹھایا، ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے جو 2 سال پہلے 2022ء میں سب کچھ چھوڑ کر رہبانیت (سنیاسیت) اختیار کر چکے ہیں۔

دونوں میاں بیوی کے رہبانیت اختیار کرنے کے بعد تقریب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں خوبصورت لباس زیب تن کیے ایک مجمع کی صورت میں سڑکوں سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 22 اپریل کو رہبانیت اختیار کرنے کے بعد یہ جوڑا اپنے تمام خاندانی تعلقات سے قطع تعلقی اختیار کرنے کے ساتھ ہندوستان بھر میں ننگے پائوں سفر کرنے کا آغاز کرے۔

بھارت کی ریاست گجرات میں اس سے پہلے بھی گزشتہ برس ہیروں کے کاروبار سے منسلک ایک کروڑ پتی بزنس مین نے ایسے ہی اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی لوگوں میں تقسیم کرنے کے بعد رہبانیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہیروں کا کاروبار کرنے والے اس تاجر کا بیٹا بھی ان سے 5 سال پہلے ہی رہبانیت اختیار کر چکا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top