جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

گوگل کا اینڈرائیڈ فونز میں نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

09 اپریل, 2024 15:43

گوگل کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا جانے کا فیصلہ آیا ہے۔

لک اپ نامی یہ فیچرصارفین کو نامعلوم نمبروں کی شناخت حالیہ کالز کے ذریعے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

یہ فیچر ٹرو کالر ایپ سے کافی ملتا جلتا ہے اور فی الحال گوگل فون کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے نامعلوم نمبر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے گوگل سرچ کی جائے گی۔

اس سے صارفین کو اسپام کالز سے بچنے میں مدد ملے گی۔

اس فیچر کا مقصد ایک گوگل سرچ کے ذریعے کالر کی شناخت کو یقینی بنانا ہے۔

ٹرو کالر کے برعکس گوگل کی جانب سے اسپام کالز کی روک تھام کے لیے انٹرنیٹ وسائل کو استعمال کیا جائے گا جس سے کالر کی درست شناخت میں مدد ملے گی۔

گوگل کی جانب سے فی الحال اس فیچر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ اینڈرائیڈ فونز میں گوگل فون ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے جس میں لک اپ فیچر ریسینٹ (recent) کالز کے سیکشن میں ایک بٹن کی شکل میں نظر آئے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل فون ایپ میں بلاک اور ہسٹری جیسے آپشنز کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top