جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

غزہ میں قتل عام کے 200 دن مکمل، شہداء کی تعداد34ہزار ہوگئی

24 اپریل, 2024 11:07

فلسطین کے مقبوضہ علاقے غزہ میں 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 200 دنوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 34 ہزار 183 افراد شہید اور 77 ہزار 143 زخمی ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی جنگ کا سب سے زیادہ نشانہ خواتین اور بچے بنے ہیں جہاں اب تک ساڑھے 14 ہزار سے زائد بچے اور ساڑھے 9 ہزار خواتین شہید ہو چکی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ شہداء کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں اب بھی بہت سی لاشیں دفن ہو سکتی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ان 200 دنوں میں اسرائیل نے غزہ پر 75 ہزار ٹن دھماکہ خیز مواد برسایا ہے جس سے غزہ پٹی کا بیشتر شہری انفراسٹرکچر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 380,000 سے زائد رہائشی یونٹس اور 412 تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اسپتالوں کو بھی نہیں بخشا کیونکہ اسرائیلی حملوں نے غزہ میں 32 اسپتالوں اور 53 صحت کے مراکز کو ناقابل استعمال بنا دیا ہے جبکہ اس نے 126 ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 556 مساجد شہید اور تین گرجا گھر تباہ ہوئے جبکہ 206 آثار قدیمہ کے مقامات کو بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ کم از کم 30 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top