جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

دبئی حکام نے بارشوں کے دوران مسافروں کو امارات آنے سے روک دیا

17 اپریل, 2024 13:17

یو اے ای حکام نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شدید بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کرتے ہوئے مسافروں کو امارات آنے سے روک دیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے بدھ 17 اپریل کو دبئی جانے والے مسافروں کا چیک ان معطل کردیا۔

 دبئی میں قائم ایئرلائن نے کہا کہ مسافروں کو روانگی اور آمد میں تاخیر کی توقع کرنی چاہئے۔

ترجمان ایمریٹس ایئرلائن نے بیان میں کہا کہ ایمریٹس ایئرلائن نے خراب موسم اور سڑک کی خرابی کی وجہ سے آپریشنل چیلنجوں کے باعث 17 اپریل کو صبح 8 بجے سے دبئی جانے والے مسافروں کے لئے چیک ان کو نصف شب (18 اپریل کی صبح 00:00 بجے) تک معطل کردیا ہے۔

متاثرہ صارفین ری بکنگ کے لیے اپنے بکنگ ایجنٹ یا امارات کے رابطہ مرکز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

دبئی پہنچنے والے اور پہلے سے ہی ٹرانزٹ میں موجود مسافروں کو ان کی پروازوں کے لئے پروسیس جاری رکھا جائے گا۔

صارفین روانگی اور آمد میں تاخیر کی توقع کرسکتے ہیں اور انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ امارات کی ویب سائٹ پر تازہ ترین پروازوں کے شیڈول کو چیک کریں۔

منگل کے روز دبئی انٹرنیشنل (ڈی ایکس بی) ہوائی اڈے پر شام کو آنے والی پروازوں کو عارضی طور پر موڑ دیا گیا تھا جب تک کہ خراب صورتحال میں بہتری نہیں آ جاتی۔

دریں اثنا ایمریٹس کا کہنا ہے کہ ایئرلائن شیڈول آپریشنز کی بحالی کے لیے سخت محنت کر رہی ہے اور ہماری ٹیمیں متاثرہ صارفین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top