جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

جیل سیل والا فلیٹ لاکھوں روپے ماہانہ کرایہ پر دستیاب

23 اپریل, 2024 17:20

برطانیہ میں ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ 750 پاؤنڈ (2 لاکھ 58 ہزار سے زائد روپے) ماہانہ میں کرایہ پر دستیاب ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ٹیلرز اسٹیٹ اینڈ لیٹس ایجنٹس کی ایک فہرست کے مطابق یہ جائیداد ڈڈلے کے ایک تبدیل شدہ پولیس اسٹیشن کے اندر واقع ہے۔ پولیس اسٹیشن کو 2017 میں بند ہونے کے بعد فلیٹس کے بلاکس میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق آرکیٹیکٹ نے فلیٹ ڈیزائن کرنے کے لئے کم از کم ایک ہولڈنگ سیل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اس غیر معمولی پراپرٹی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا جنہوں نے اس سیل کو استعمال کرنے کے بارے میں تخلیقی خیالات پیش کیے ہیں۔

فلیٹ میں جدید فرش اور خصوصیات سمیت تمام سہولیات موجود ہیں، اسٹوڈیو میں موجود ہولڈنگ سیل رہنے، کچن اور بیڈروم کے علاقے کے لیے کافی بڑا ہے۔

پراپرٹی میں جدید طرز کا ایک کھلا کچن، تھری پیس وائٹ شاور روم سویٹ بھی ہے اور محفوظ داخلے کے ساتھ انٹرکام سسٹم بھی نصب ہے جب کہ اسٹیٹ ایجنٹس نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ جائیداد غیر فروخت شدہ بنیاد پر کرایہ کے لیے پیش کی گئی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top