جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

مس یونیورس مقابلہ، پہلی سعودی امیدوار کی شمولیت کا امکان

27 اپریل, 2024 14:08

رومی القحطانی کے رواں سال کے آخر میں مس یونیورس مقابلہ میں حصہ لینے والی سعودی عرب کی پہلی امیدوار بننے کے امکانات ہیں۔

مس یونیورس آرگنائزیشن کی کوآرڈینیٹر ماریا جوز انڈا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مس یونیورس آرگنائزیشن اس وقت سعودی عرب کی فرنچائز کے لیے ممکنہ امیدوار کو اہل قرار دینے کے لیے سخت جانچ پڑتال کے عمل سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد سعودی عرب کے قومی ڈائریکٹر کے بارے میں فیصلہ کریں گے، خلیجی ملک کے لئے یہ ممکن ہے کہ ستمبر میں میکسیکو میں ہونے والے مس یونیورس مقابلہ کے اگلے ایڈیشن سے پہلے ایک امیدوار کو جگہ دی جائے۔

یاد رہے کہ مارچ میں سعودی ماڈل رومی القحطانی نے مس یویورس کے مقابلے میں شرکت کا اعلان کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں سعودی دارالحکومت ریاض سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ رومی کی تصاویر بھی شامل تھیں، جنہوں نے سبز رنگ کا سعودی پرچم اٹھا رکھا۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے رومی القحطانی کا کہنا تھا کہ وہ ایونٹ کے منتظمین کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مس یونیورس کمیٹی نے سعودی عرب کی نمائندگی کے لیے مجھ سے رابطہ کیا، یہ رمضان کے مہینے کے دوران تھا اور میں اس وقت جواب دینے کے قابل نہیں تھی، البتہ مذاکرات اب بھی جاری ہیں اور امید ہے اس کا خوشگوار اختتام ہوگا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top