جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پاکستان آکر اجنبیت کا احساس نہیں ہوا، خواہش تھی جلسے سے خطاب کرتا، ایرانی صدر

23 اپریل, 2024 11:22

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر بلکل بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوا ہے۔

ابراہیم رئیسی نے اسلام آباد سے لاہور پہنچ کر مزار اقبال پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو نئی راہ دکھائی، اقبال کی شاعری ایران اور پاکستان کے تعلقات میں پُل کا کردار ادا کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلق ہے، دونوں ممالک کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوگا، پاکستان آکر اجنبیت کا بلکل احسان نہیں ہوا۔

اسرائیلی جارحیت پر ایران کے صدر نے کہا کہ اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، صیہونی قوتوں کے خلاف پاکستان کا مؤقف قابل دید ہے، فلسطینیوں پر ظلم کرنے والے اسرائیلی شکست سے دوچار ہوں گے، ایرانی سپریم لیڈر کا بھی مؤقف ہے فلسطینی جیت سے ہمکنار ہوں گے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ خواہش تھی پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top