جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

برقع پوش مسلم خواتین کو بھارت میں نفرت آمیز سلوک کا سامنا

18 اپریل, 2024 10:12

بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ جاری ہے تاہم اسلاموفوبیا اور امتیازی سلوک کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔

انتہاء پسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں مسلم دشمنی اور اسلامو فوبیا کے واقعات میں بڑی تیزی سے اضافہ دیکھا جارہاہے، حال ہی میں ایسا ہی ایک نیا اور سخت نفرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے، یہ واقعہ بھارت کے دار الحکومت دلی میں پیش آیا ہے، جہاں برقع پوش مسلم خواتین کو ایک کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

نفرت انگیزی پر مشتمل اس واقعے سے متاثر ہونے والی ایک مسلم خاتون نے واقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیفے کے عملے  نے بتایا کہ وہاں برقع پہن کر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔

خاتون کے مطابق تصدیق کیلئے کیفے کال کی تو بتایا گیا کیفے میں برقع پہن کر آنے کی اجازت نہیں ہے، جس کی وجہ پالیسی بتائی گئی۔

واضح رہے کہ نفرت انگیز جرائم کے باعث حجاب پہننے والی خواتین و طالبات کو بھارت میں اکثر ہراساں کیا جاتا ہے اور ایسے واقعات کو مودی کی سرکردگی میں بی جے پی کی نسل پرست ہندتوا سرکار پروان چڑھا رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top